• Deutsch
  • اردو
  •    
    دیوار برلن

    دیوار برلن

    دوسری جنگ عظیم کے بعد ١٣ اگست ١٩٦١ سے لے کر ٩ نومبر ١٩٨٩ تک دیوار برلن سے مشرقی اور مغربی جرمنی کے درمیان سرحد قائم کر دی گئی - اس سے نہ صرف مشرقی جرمنی کو مغربی جرمنی سے الگ کر دیا گیا بلکہ برلن شہر کو بھی دو ٹکڑوں میں بانٹ دیا گیا تھا

    مزار قائد

    مزار قائد

    محمد علی جناح برطانوی بھارت میں آزادی کے لئے لڑنے والے اوراسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی تصور کے جاتے ہیں .اسی لئے پاکستانی قوم انہیں قائد اعظم "سب سے بڑا رہنما" اور بابائے قوم "قوم کا باپ" جیسے القابات سے پکارتی ہے
    مزار قائد بابائے قوم کا جائے مدفن ہے. مزار کی تعمیر سن ١٩٤٨ میں ان کی موت کے بعد جلد ہی شروع کر دی گئی اور یہ مزار سن ١٩٦٠ میں پایائے تکمیل کو پوھنچا

    مینار پاکستان

    مینار پاکستان

    اقبال پارک لاہور میں ایستادہ ساٹھ میٹر بلند و بالا مینار پاکستان نہ صرف پاکستان کا امتیازی نشان ہے بلکہ معماروں کی ٨ سالہ شبانہ روز محنت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے
    مینارے پاکستان کو ٹھیک اس مقام پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں آزادی پاکستان سے سات سال پہلے مسلم لیگ نے قرارداد لاہور (قرارداد پاکستان) منظور کی تھی

    شپارن برگ

    شپارن برگ

    شپارن برگ بیلیفیلڈ شہر کے مرکز میں واقع ایک پرانا بحال شدہ قلعہ ہے، اور اس شہر کی پہچان کے طور پر جانا جاتا ہے ۔یہ قلعہ 1250 عیسوی میں اس زمانہ کے نوابین نے شہر کی حفاظت کے لئے ٹیوٹا برگ نامی جنگل کی ایک پہاڑی پر 180 میٹر کی بلندی پر بنایا تھا۔
    قلعہ کا 60 میٹر بلندمرکزی میناراس شہر میں عہدِ رفتہ کی کہانیاں سنانے والا قدیم ترین باشی ہے۔

    ہمارا منشور

    بیلفیلڈ اور اس کے نواح میں مقیم پاکستانی فیملیز نے ایک پلیٹ فارم پر مل کر اپنی مدد آپ کے تحت ٢٢ ستمبر ٢٠١٢ کو پاک جرمن ثقافتی تنظیم بیلفیلڈ کی بنیاد رکھی – اس تنظیم کا بنیادی مقصد بین الثقافتی سرگرمیوں کا فروغ, نوجوانوں اور بچوں کی تعلیم کے کام کو فروغ دینا ہے

    Events